بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور فیصلہ کُن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 8 وکٹ سے ہرا دیا۔
متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 193 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے محمد سلمان 74 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے جبکہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے درگا راؤ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔