پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) انتھونی نوید سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔
پی پی کے انتھونی نوید 111 ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔
ڈپٹی اسپیکر کےلیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار راشد خان کو 36 ووٹ ملے۔
نوید انتھونی نے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہونے کے بعد اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھالیا۔