مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کا دور پہلے ہی افسوسناک غیر جمہوری وارداتوں سے بھرا پڑا ہے۔
اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سپریم کورٹ اُن کی آئین شکنی پر مہر لگا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس تو ہو ہی جانا ہے، صدر علوی گھر جاتے جاتے اپنی پوشاک پر سیاہ داغوں سے پاک تھوڑی سی جگہ تو باقی رہنے دیں۔