مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین میں کابینہ کے 33 ارکان کی اجازت ہے۔
سب تک نیوز سے گفتگو میں ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ آئین کی رو سے 21 دن میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جانا چاہیے، اگر صدر اجلاس نہیں بلاتا تو اس کا طریقہ کار موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمان کا یہ اختیار ہے کہ وہ یہ آرڈر کرے کہ اسمبلی کا اجلاس بلایا جانا چاہیے۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ آئین سے روگردانی نہیں ہوسکتی، صدر مملکت کو جانے سے پہلے آئین کی پاسداری اپنے حلف اور عہدے کا پاس کرنا چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز شریف مختصر کابینہ کے ساتھ حکومت شروع کرنا چاہتے ہیں۔
ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ آئین میں کابینہ کے 33 ارکان تک کی اجازت ہے، آئین میں جو اجازت ہے اس سے کابینہ چھوٹی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی عوام میں بحیثیت وزیراعلیٰ پذیرائی کےلیے سب سے اہم پرفارمنس ہے۔