لاہور(سپورٹس رپورٹر)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر سرفراز احمد سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے سابق کپتان کو سی ٹی سکین کیلئے ہسپتال لے جایا گیا ہے اور ڈاکٹرز ان کے مختلف ٹیسٹ کر رہے ہیں جس کی رپورٹس کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں وسیم جونیئر نے ہینڈرکس کا کیچ لے کر بال ہوا میں اچھالی جو نیچے آتے ہوئے سرفراز کو لگ گئی تھی۔سرفراز کی جگہ آخری اوور میں سجاد علی نے کیپنگ کی جبکہ سرفراز بیٹنگ کرنے بھی نہیں آئے۔ ان کے متادل سجاد علی نے 2 رنز کی اننگز کھیلی اور اسامہ میر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی رپورٹ موصول ہوگئی ہیں، تمام رپورٹس کلیئر آئی ہیں۔ سرفراز احمد کی رپورٹ میں خطرے کی کوئی بات نہیں ان کی طبیعت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔ انہیں سفر کی اجازت بھی مل گئی ہے۔ سرفراز احمد ملتان سے ٹیم کے ہمراہ کراچی جا رہے ہیں۔ اگلے میچ میں ان کی دستیابی کے حوالے سے اپ ڈیٹ کردیا جائیگا۔
سرفراز احمد گیند لگنے سے زخمی ‘سی ٹی سکین کیلئے ہسپتال لے جایا گیا ‘رپورٹس کلیئر آئی ہیں‘منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
Previous Article کرمانی ویلفیئر فاؤنڈیشن موڑکھنڈا کے زیر اہتمام ادبی بیٹھک
Next Article نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ ٹیم ایف جی پولو نے جیت لی