لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔
بینچ کی رکن کے رخصت پر ہونے کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کرنا تھی۔
درخواست پر سماعت کے لیے آئندہ کی تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی۔
لاہور ہائی کورٹ نے وکلاء سے عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل طلب کر رکھے تھے۔