عالمی عدالت انصاف میں فلسطینی سرزمین پر 57 سالہ اسرائیلی قبضے کے خلاف سماعت میں اسرائیل کی جانب سے آج رپورٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق نسل کشی کے مقدمے میں ترکیہ، مالدیپ سمیت 5 ممالک کے دلائل آج سنے جائیں گے۔
اس کے علاوہ افریقی یونین، عرب لیگ اور او آئی سی بھی دلائل پیش کریں گے۔