اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر نیب کو نوٹسز جاری کر دیے۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن نے سماعت کی۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ٹرائل میں عجیب و غریب باتیں ہوئی ہیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے جب آپ دلائل دیں تو اس وقت یہ چیزیں پوائنٹ آؤٹ کیجئے گا۔
عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر بھی نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی کی دونوں کیسز میں سزا معطلی کی درخواستوں پر بھی جمعرات کے لیے نوٹس کیا گیا ہے۔