سندھ کے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیرِ صدارت آدھے گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہو گیا۔
وزیر اعلی کا انتخاب اوپن بیلٹ کے ذریعے ہوگا، وزیر اعلی سندھ کیلئے پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم کے علی خورشیدی مدمقابل ہیں۔
مراد علی شاہ کے حق میں رائے دینے والوں کو دائیں جانب جانے جبکہ علی خورشیدی کے حق میں رائے دینے والے بائیں جانب جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ارکان کی تعداد 158
سندھ اسمبلی کے ایوان میں موجود ارکان کی تعداد 158 ہے۔
نادر مگسی نے رکنیت کا حلف اٹھایا
اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے آج نادر مگسی سے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لے لیا۔
کس نے حلف نہ اٹھایا، کس کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا؟
پیپلز پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی نثار کھوڑو اور جام مہتاب ڈہر نے حلف نہیں اٹھایا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رکن عبدالعزیز جونیجو کے انتقال پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
جی ڈی اے کے 2 منتخب ارکان اور 1 مخصوص نشست پر خاتون رکن نے حلف نہیں لیا۔
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سےمتعلق 2 خواتین اور اقلیت کی نشست کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا سکا۔
جماعت اسلامیِ کے رکنِ سندھ اسمبلی حافظ نعیم الرحمٰن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا جا سکا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کی تقریب حلف برداری کل ہو گی
وزیر اعلیٰ سندھ کی تقریبِ حلف برداری کل شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی۔