اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مریم نواز کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
ایک بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مریم نواز کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا ان پر اراکین پنجاب اسمبلی کے اعتماد کا مظہر ہے، وہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ منتخب ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز ایک انتہائی قابل، زیرک اور متحرک سیاسی رہنما ہیں، ان کی قیادت میں پنجاب حکومت صوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔
راجہ پرویز اشریف کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا انتخاب پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے نومنتخب وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ن لیگ کی امیدوار مریم نواز وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئی ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اعلان کیا کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی امیدوار مریم نواز کو 220 ووٹ ملے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔