سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) خود بانی پی ٹی آئی کے پاس آیا تھا۔
مہربانو قریشی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط ابھی نہیں لکھا گیا اور نہ پتہ ہے خط میں کیا ہوگا، جو چیز ابھی ہوئی نہیں اس پر تنقید شروع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے یقین دہانی کرائی کہ الیکشن وقت پر صاف شفاف ہوں گے، مگر نہ الیکشن صاف شفاف ہوئے اور نہ وقت پر ہوئے۔
مہربانو قریشی کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا مقصد ان کی کمٹمنٹ کا فالو اپ لینا ہے۔