نامور بھارتی اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ انہیں سپر ہٹ ہندی فلم رنگ دے بسنتی مسترد کرنے پر افسوس رہتا ہے۔
ایک تازہ انٹرویو کے دوران شاہد کپور نے راکیش اومپرکاش مہرا کی اس فلم کےلیے ہونے والی پیشکش پر بات کی۔
انکا کہنا تھا کہ انہیں فلم میں پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے شوٹنگ کی تاریخوں میں پیچیدگی کی وجہ سے مسترد کرنا پڑی۔
واضح رہے کہ فلم رنگ دے بسنتی میں عامر خان نے مرکزی کردار نبھایا جبکہ دیگر اسٹارز میں سدھارتھ، اتل کلکرنی، شرمن جوشی، کنال کپور اور سوہا علی خان شامل تھیں۔
اپنے انٹرویو کے دوران شاہد کپور کا کہنا تھا کہ مجھے فلم فلم نہ کرنے کا افسوس رہتا ہے۔ انہوں نے مجھے سدھارتھ کی جانب سے نبھایا گیا کردار کرنے کی پیشکش کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ فلم کا اسکرپٹ پڑھ کر میں رو پڑا تھا، مجھے یہ بہت پسند آئی تھی، لیکن بدقسمتی سے میں اس کےلیے وقت نہیں نکال پایا۔