پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کی مرکزی رہنما فریال ٹالپر نے کہا ہے کہ ہم اپنا الیکشن لڑکر اور جیت کر آئے ہیں۔
سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب میں فریال ٹالپر نے کہا کہ ہم سندھ میں نیک نیتی سے کام کریں گے اور اپوزیشن جماعت ایم کیو ایم کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے یہ سیٹیں اتنی آسانی سے نہیں جیتی ہیں، ہم اپنا الیکشن لڑکر اور جیت کر آئے ہیں۔