امریکی ریسلر اور اداکار جان سینا نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی ٹوئٹ کا جواب دے دیا۔
حال ہی میں جان سینا کی ہندی گیت گنگنانے کی ویڈیو کلپ دیکھنے کے بعد شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا ایپ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اتوار کو اس پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
شاہ رخ خان نے لکھا تھا کہ وہ اپنے تازہ ترین گانوں کو جان سینا کے ساتھ شیئر کرینگے تاکہ وہ انہیں گا سکیں۔
اب شاہ رخ خان کے اس میسج کا جان سینا نے جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ آپ نے دنیا میں بہت محبتیں بکھیری ہیں، آپ جو کرتے ہیں، اس کا شکریہ۔
سوشل میڈیا پر ان دونوں شخصیات کی دلچسپ گفتگو کو ان کے مداح بھی خوب پسند کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جان سینا کی جانب سے شاہ رخ خان کی 1997 کی بالی ووڈ فلم دل تو پاگل ہے کا گانا بھولی سی صورت کو ایک جم میں گنگنانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔