رومانیہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ لولیا ونتر نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو اپنا محافظ قرار دے دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح سلمان خان نے انہیں متاثر کیا اور حوصلہ دیا۔
لولیا ونتر نے حال ہی میں دبئی کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان ایک چمکتا ہوا ستارہ ہے، وہ میری ڈھال ہیں اور یہ فخر کرنے والی چیز ہے، سائے کا ہونا اچھا ہے تاکہ سخت دھوپ آپ کو جلا نہ دے۔
رپورٹس کے مطابق لولیا ونتر نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرنے کے بعد دبئی میں ایک پراپرٹی خریدی ہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان اور لولیا ونتر کے درمیان کئی سال سے دوستی قائم ہے۔
یاد رہے کہ لولیا ونتر سلمان خان کی 3 فلموں میں معمولی کردار بھی ادا کرچکی ہیں۔