بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے ممبئی کی فلم نگری (بالی ووڈ) میں کیمپوں پر کڑی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں باہر والوں کو آسانی سے قبول نہیں کیا جاتا، لوگوں کو اس طرح سے تنگ کرنے سے مجھے نفرت ہے۔
کئی ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے 43 سالہ شاہد نے ان خیالات کا اظہار معروف اداکارہ نیہا دھوپیا کے شو (نو فلٹر نیہا) میں گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے تو یہ کیمپ کلچر بالکل پسند نہیں، لوگوں کو اشتراک کی اجازت ہونا چاہیے کہ وہ جسے چاہیں رکھیں۔ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آپ لوگوں کی توہین کریں یا انہیں نیچا دکھائیں۔
نیہا کے اس سوال پر کہ آپ کبھی کسی کیمپ کا حصہ نہیں رہے، اس پر شاہد نے کہا کہ میرے اندر یہ صلاحیت ہی نہیں کہ میں کسی کیمپ کا حصہ بنوں۔
انہوں نے اپنے بچپن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہلی سے تعلق رکھتے ہیں، جب وہ ممبئی آئے تو انہیں کلاس میں قبول نہیں کیا گیا کیونکہ میں باہر والا تھا میرا لہجہ دہلی والا تھا تو میرے ساتھ بہت عرصے تک بدسلوکی کی گئی۔