یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی سعودی عرب پہنچ گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی دارالحکومت ریاض پہنچے اور بعدازاں انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ یوکرین اور روس کے درمیان تنازع کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرینی صدر کو یقین دلایا کہ سعودی عرب کی جانب سے بحران کو حل کرنے اور امن کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
یوکرینی صدر نے بحران کے حل کے حوالے سے سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے سعودی رہنما کا شکریہ ادا کیا۔