شہرۂ آفاق تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولوس عثمان‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار براق ازچویت کی پنجابی زبان میں ’مولاجٹ‘ کا مشہور ڈائیلاگ بولنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو کے آغاز میں تقریب کے دوران عدنان صدیقی کو فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا ایک مشہور ڈائیلاگ بولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور بعد میں تُرک اداکار براق ازچویت کو پنجابی زبان میں’مولاجٹ‘ کا مشہور ڈائیلاگ بولنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
عدنان صدیقی کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔