اسلام آباد ( سب تکرپورٹ) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سینٹر سرفراز بگٹی اور سینٹر پرنس عمر احمد زئی کے استعفے منظور کر لئے۔ سینیٹر سرفراز بگٹی اور پرنس عمر احمد زئی نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں اپنے استعفے پیش کئے۔ صادق سنجرانی نے ایوان بالا کے دونوں ارکان کے استعفے منظور کر لئے۔ سرفراز بگٹی اور پرنس عمر احمد زئی بلوچستان اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔