پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں بنائے گئے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے انکوائری کمیشن کا سربراہ تصدیق جیلانی کو بنائے جانے پر ردعمل دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے سنگل رکنی انکوائری کمیشن کے سربراہ کے طور پر جسٹس (ر) تصدق جیلانی کے نام کا اعلان کیا ہے۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی مشاورت کے بعد انکوائری کمیشن کی تشکیل کو چیلنج کرے گی۔