غزہ: اسرائیل کے سفاکانہ حملے جاری مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے سفاکانہ حملے جاری ہیں جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

فسلطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 705 سے زائد ہوگئی۔

وزارت صحت نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی حملوں سے 7 اکتوبر سے اب تک 75 ہزار 190 فلسطینی زخمی بھی ہوئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں