بابر اعظم کے والد اعظم صدیق بیٹے کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر متحرک ہوگئے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں یہ تحریر کیا کہ ملک کی خدمت بڑی عزت کی چیز ہے اور وہ غیر مشروط ہوگی۔
اعظم صدیق اپنے بیٹے بابر اعظم کے ساتھ تصاویر پر مبنی متعدد معنی خیز انداز میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں۔
اپنی حالیہ پوسٹ میں انہوں نے تحریر کیا "ہمارا ایمان ہے کہ جو کچھ ہوا اللّٰہ کی مرضی سے ہوا، جو ہو رہا ہے اُسی کی مرضی سے ہوگا اور ہوتا رہے گا۔”
اعظم صدیق نے یہ بھی لکھا کہ "اللّٰہ اپنے فیصلے لوگوں کی زبانی سناتا ہے، اب جب ملک کی بات آئے تو جان بھی حاضر ہے۔ جب جان غیر مشروط حاضر تو باقی کیا شرطیں؟ ملک کی خدمت بڑی عزت کی چیز ہے اور وہ غیر مشروط ہو گی۔”
بابر اعظم کے والد نے لکھا کہ "چاہنے والوں کے لیے انشاء اللّٰہ اور جن کا بول بول کر حال بُرا ہوا ہے اللّٰہ ان پر رحم فرمائے۔”
واضح رہے کہ میڈیا پر بابر اعظم کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی دینے کی شرط کی خبر چلی تھی۔