کمل ہاسن کا کہنا ہے کہ بالاجی مرنے کے بعد بھی اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کے فیصلے کے باعث زندہ رہیں گے۔
خیال رہے کہ بھارتی تامل و ملیالم اداکار ٹی سی بالاجی المعروف ڈینیئل بالاجی 48 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔
ڈینیئل بالاجی کی اچانک موت ان کے مداح اور تامل فلم انڈسٹری صدمے سے دوچار ہیں، وہ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی اداکار کے اہلِ خانہ سے تعزیت بھی کر رہے ہیں۔
بالاجی سے متعلق یہ اطلاع بھی سامنے آئی کہ انہوں نے مرنے کے بعد آنکھیں کسی نابینا شخص کو عطیہ کرنے کی وصیت کی تھی۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کمل ہاسن نے تحریر کیا کہ ڈینیئل کی اچانک موت سے صدمہ ہوا، نوجوانوں کی موت کا دکھ بڑا ہوتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ بالاجی کے خاندان، دوستوں اور مداحوں سے تعزیت کرتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ مرنے کے بعد بھی آنکھیں عطیہ کرکے زندہ رہے گا، بالاجی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے دوسروں کو روشنی دی۔