خیرپور میں گھر کے صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں ملنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بچوں کے قتل کے مقدمے میں خاتون سمیت 4 قریبی رشتے داروں کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق والدین نے کہا ہے کہ 3 بچوں کو دشمنی میں قتل کیا گیا۔
بچوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ایک بچے پر تشدد کے نشان ہیں۔ بچوں کے منہ سے خون دم گھٹنے کے باعث نکلا۔
حتمی رپورٹ آنے پر مزید انکوائری اور کارروائی آگے بڑھ سکتی ہے۔