سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوگیا۔ مسجد الحرام، مسجد نبویﷺ، اور تمام علاقائی مساجد میں مغرب کے بعد اعتکاف کا آغاز کیا۔
حرمین انتظامیہ نے اعتکاف کےلیے پورٹل کے ذریعے ہزاروں پرمٹ جاری کیے، معتکفین کےلیے خصوصی دروازے مقرر کردیے اور تمام سہولیات فراہم کردی گئیں۔
آب زم زم کی فراہمی، تلاوت کےلیے قرآن کریم کے نسخے بڑی تعداد میں رکھ دیے گئے۔
آج سے لاکھوں عمرہ زائرین مسجدالحرام اور مسجدنبویﷺ میں قیام اللیل میں شریک ہوں گے۔ قیام اللیل کی نماز شب 12.30 پر شروع ہوگی۔