بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی مدد کو انکیتا لوکھنڈے اور انکے شوہر وکی جین نے بہت کچھ قرار دے دیا۔
اداکارہ انکیتا لوکھنڈے اس وقت فلم پٹنہ شکلا کی اسکریننگ میں مصروف ہیں، انہوں نے سیٹ سے اپنے اور شوہر کے ساتھ سلمان خان اور ان کے بھائی ارباز خان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انکیتا نے لکھا کہ ہم نے کتنا حسین وقت گزارا ہے۔
اداکار نے یہ بھی لکھا کہ سلمان خان ہمیشہ انکے بڑے حامی و مددگار رہے ہیں اور انہوں نے بہترین انداز میں ہماری رہنمائی کی ہے۔
ساتھ میں انکیتا کا یہ بھی لکھنا تھا کہ سلمان خان کی مضبوط حمایت ہمارے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔