پنجاب ڈرگ کنٹرول ٹیم کا چھاپہ 80 لاکھ کی جعلی ڈرما پروڈکٹس پکڑی گئیں 

لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب ڈرگ کنٹرول ٹیم کا لالہ زار کالونی لاہور میں قائم ڈرما یونٹ پر چھاپہ، 80 لاکھ مالیت کی جعلی کریمیں اور کیمیکل بھاری مقدار میں برآمد، کیمیکل کلوبیٹا سول جعلی ایلوپیتھک ادویات کی تیاری میں استعمال کیا جارہا تھا۔ ڈرگ ٹیم نے سٹاک قبضہ میں لیکر کیمیکل اور پروڈکٹس کے سیمپلز ڈی ٹی ایل میں ٹیسٹنگ کیلئے بھجوادیئے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے موقع پر جاکر ڈرمو یونٹ میں تیار کردہ پروڈکٹس کا معائنہ کیا۔ فیکٹری مالک عامر محمود سے لائسنس طلب کیا۔ مالک نے بغیر لائیسنس پروڈکٹس تیار کرنے کا اعتراف کرلیا۔ خواجہ عمران نذیر نے فیکٹری لیب، مینوفیکچرنگ یونٹ کا بھی معائنہ کیا۔میڈیا سے صوبائی وزیر نے کہا فیکٹری میں مختلف برینڈز کی پروڈکٹس غیر قانونی طریقے سے تیار کی جارہی تھیں، جن کمپنیوں کے پروڈکٹس تیار کیے جارہے تھے ان سے تصدیق کیلئے رابطہ کیا جائے گا۔  پروڈکٹس کو قبضہ میں لے لیا گیا۔ رپورٹ آنے پر کارروائی کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق جعلی ادویات کی تیاری و فروخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور بغیر لائیسنس پروڈکٹس کی تیاری اور قواعد کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام مستند برینڈز اور مستند ڈاکٹر کے تجویز کردہ پروڈکٹس استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں