شکارپور: ڈاکوؤں کا پولیس موبائل پر راکٹ حملہ، 5 اہلکار زخمی

—-فائل فوٹو

شکارپور میں انڈس ہائی وے شجرع لاڑو کے مقام پر پولیس موبائل پر ڈاکوؤں کی جانب سے  راکٹ لانچرز سے حملہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے حملے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

گھوٹکی: ڈاکوؤں سے مقابلہ، 4 مغوی بازیاب

ادھر گھوٹکی میں او جی ڈی بند کے مقام پر پولیس اور ڈاکوؤں میں مبینہ مقابلہ ہوا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد قومی شاہراہ سے اغواء کیے گئے 4 مغویوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے، جبکہ ڈاکو فرار ہو گئے۔

بہاولنگراور بورے والا سے تعلق رکھنے والے 2 شہریوں کو 20 روز پہلے قومی شاہراہ سے اغواء کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں