کرینہ، تبو، کریتی کی فلم ’کریو‘ نے 2 دن میں کتنے پیسے کمائے؟

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور، تبو اور کریتی سین کی فلم ’کریو‘ کی ریلیز کو 2 دن مکمل ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کے ڈائریکٹر راجیش اے کرشنن ہیں اور یہ فلم 29 مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔

اس کامیڈی فلم میں کرینہ کپور، تبو اور کریتی سین نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نے پہلے دن جمعے کو بھارت میں 10 کروڑ 28 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا جبکہ دوسرے دن فلم 9.6 کروڑ روپے کما سکی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آنے والے دنوں میں اس فلم کے مزید کامیاب ہونے کی امید ہے۔

فلم ’کریو‘ کی کہانی 3 سہیلیوں کے گرد گھومتی ہے جو کوہ نور نامی ایئر لائنز کے لیے کیبن کریو ممبرز کے طور پر کام کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں