وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹر صاحب! لگتا ہے آپ کو صرف پنجاب کی نوکری کرنی ہے۔
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج تک بتایا تو نہیں خیبر پختون خوا میں کیا کارنامے انجام دینے ہیں، مریم نواز نے 30 دنوں میں عوامی فلاح کے 30 منصوبے دیے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے 30 دن میں ایک بھی عوامی فلاح کا منصوبہ متعارف نہیں کرایا، جتنی فکر آپ کو مریم نواز کی ہے کاش اتنی فکر پختون خوا کے عوام کی ہوتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختون خوا میں بارشوں سے 7 افراد جاں بحق ہوئے، عوام کے حال پر رحم کریں۔
صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے 35 پنکچر پھر 4 حلقے اور اب فارم 45 تانگہ پارٹی کا ورد بن چکا ہے۔