پوری کائنات پر اسلام کا غلبہ ہو کر رہیگامفتی مختار علی رضوی 

 گوجرخان(نامہ نگار)سنی جماعت پاکستان کے امیر مفتی مختار علی رضوی نے مرکز اہلسنت جامع مسجد سیرانی  ہاؤسنگ اسکیم 1میں جمعتہ المبارک  کے اجتماع اورتنظیم المدارس بورڈ سے جامعہ امام احمد رضا ؒ کے کامیاب اورنمایاں حیثیت کے حامل طلبہ میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پوری کائنات پر اسلام کا غلبہ ہو کر رہیگا،تعلیمات قرآن کو عام کرنیوالے اسلام کے حقیقی قلعوں مدارس ومساجد کیخلاف سازشیں کرنیوالی قوتیں ازل سے مٹتی آئیں اور ابد تک مٹتی ہی رہیں گی انہوں نے کہا کہ ہر آبادی میں سے ایک مسلمان کے اعتکاف سے پوری آبادی کا حق ادا ہوجاتا ہے جبکہ کسی بھی مسلمان کے اعتکاف نہ بیٹھنے سے پوری آباد ی گنہگار ٹھہرتی ہے جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی رہنماء نورالمصطفیٰ نورانی،گوجرخان میڈیا سنٹر و گوجرخان پریس کلب کے تاحیات صدر منیر احمد ملہوترہ سمیت علاقہ کی نامو ر شخصیات بھی شریک تقریب تھیں مسجد ھذا کے بزرگ ترین نمازی و سابق صدر بار ایسوسی ایشن راجہ غلام جیلانی ایڈووکیٹ اور خلیفہ یونس قریشی نے پوزیشن ہولڈرزطلبہ میں شیلڈز، خصوصی انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں