کراچی میں آج گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جس کے سبب آج گرمی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے اور شمال مشرق سے 6کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ دوپہر تک سمندری ہوائیں بھی بحال ہونے کا امکان ہے۔