سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابراعظم کے کپتان بننے پر حیرانگی کا اظہارکیا ہے۔سابق کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بابراعظم کو کپتان بنانے سے متعلق سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پرحیران ہوں،اگر تبدیلی ضروری تھی تو محمد رضوان بہترین انتخاب تھے۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ بابراعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات اور بھرپور حمایت جاری رکھوں گا۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بابر اعظم ٹی ٹوئںٹی اور ون ڈے ٹیم کی ایک مرتبہ پھر قیادت کریں گے۔سلیکشن کمیٹی کے متفقہ فیصلے کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی طرف سے منظوری دی گئی ہے۔ بابر آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بطور کپتان ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔