فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نےرواں مالی سال کے 9 ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہےکہ رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں 6710 ارب روپے کاٹیکس اکٹھا کیا گیا، جولائی سے مارچ تک محصولات کا ہدف 6707ارب روپے تھا۔ایف بی آر کی جانب سے 9 ماہ میں 369 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے .گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 9ماہ میں 254 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے تھے۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں30فیصد زیادہ محصولات اکٹھے کیے جا چکے ہیں۔ایف بی آر نے مارچ میں 879 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا .ٹیکس وصولیوں میں گذشتہ برس کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ہوا.مارچ 2024 میں 67 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے گئے ۔گزشتہ سال مارچ 2023 میں 22 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے تھے۔