ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترک عوام نے ووٹ کے ذریعے سیاست دانوں کو اپنا پیغام پہنچا دیا۔
الیکشن کے نتائج پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نتائج کا پارٹی میں جائزہ لیں گے اور اپنا احتساب کریں گے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ 31 مارچ ہمارے لیےاختتام نہیں ٹرننگ پوائنٹ ہے، مئی الیکشن میں جیت کے 9 ماہ بعد ہم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکے۔
واضح رہے کہ ترکیہ کے بلدیاتی انتخابات میں صدر اردوان اور ان کی جماعت کو بدترین شکست ملی ہے۔
حزبِ اختلاف کی ری پبلیکن پیپلز پارٹی نے 70 سال بعد تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔