پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کے علاقے کیتن خورد میں شوہر نے بیوی کو کرنٹ لگا کر قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے دوسری شادی کر رکھی تھی، جس کا اکثر بیوی سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔
پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے، مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس اس حوالے سےملزم سے تفتیش کر رہی ہے۔