لاہور ( سب تکرپورٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی جرسی میں فلسطین کا جھنڈا تھامے اپنی ایک معنی خیز تصویر پوسٹ کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’’کرکٹ سے آگے جہاں اور بھی ہیں‘‘۔ یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین آفریدی کی جگہ بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا۔