آج ہمارے علم میں آیا عمران خان، شاہ محمود کو 9 مئی کے کیسز کے چالان کی نقول تقسیم کی گئیں: ایڈووکیٹ فیصل ملک


پی ٹی آئی راولپنڈی کی لیگل ٹیم کے ایڈووکیٹ فیصل ملک نے کہا ہے کہ آج ہمارے علم میں آیا بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے کیسز کے چالان کی نقول تقسیم کی گئی ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ایڈووکیٹ فیصل ملک نے کہا کہ چالان کی نقول 25 مارچ کو وکلاء کی غیر موجودگی میں ملزمان میں اڈیالہ جیل میں تقسیم کی گئی ہیں۔

ایڈووکیٹ فیصل ملک کا کہنا ہے کہ وکلاء کی غیر موجودگی میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو نقول فراہم کرنے پر ہمارا اعتراض ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تھانہ مورگاہ، تھانہ ٹیکسلا اور کینٹ کے 69 ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں