پاکستانی معروف یوٹیوبر، اقراء کنول نے ’سِسٹرولوجی‘ کے نام سے اپنے مشہور یوٹیوب چینل کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اقراء کنول نے اپنے یوٹیوب چینل پر نئے وی لاگ اور انسٹاگرام کی ایک اسٹوری میں بتایا ہے کہ یہ اِن کا آخری وی لاگ ہے۔
یوٹیوبر و اداکارہ کا اپنے اس وی لاگ سے متعلق کہنا ہے کہ اُن کے چینل سسٹرولوجی کا بھی وہ یہیں پر اختتام کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اقراء کنول نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا تھا کہ وہ آج کل میں ایک بڑا اعلان کرنے جا رہی ہیں۔
اقراء کنول کی جانب سے آخری وی لاگ اس اسٹوری کے بعد آج اپلوڈ کیا گیا ہے۔
نئے وی لاگ میں اقراء کنول اپنے اس فیصلے سے اپنی والدہ اور بہنوں کو آگاہ کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
جس پر اُن کی والدہ اور بہنیں پریشان نظر آئیں اور اُن سے اس فیصلے کے پیچھے چھی وجوہات سے متعلق دریافت کر رہی ہیں۔
وی لاگ کے آخر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اقراء کنول کی ایک بہن کو اچانک سے یاد آتا ہے کہ آج یکم اپریل ہے اور اقراء سب کو ’فول‘ بنا رہی ہیں۔
وی لاگ کے آخر میں اقراء کنول کے شوہر کو بھی دعویٰ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی ساس اور سالیوں کے غصہ کرنے پر کہہ رہے ہیں کہ اُن کا کوئی قصور نہیں ہے، انہوں نے یہ مذاق اقراء کے کہنے پر کیا ہے۔