پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آریز احمد نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ و اداکارہ حبا بخاری زیادہ پیسے کماتی ہیں۔
حال ہی میں یہ خوبرو فنکار جوڑی یعنی اداکار آریز احمد اور اداکارہ حبا بخاری نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی۔
دوران پروگرام دونوں نے اپنی نجی شادی شدہ زندگی اور اپنے اپنے کیرئیر کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔
دوران شو میزبان نے سوال کیا کہ اس جوڑی میں سے زیادہ سلیقہ شعار کون ہے؟ کون پیسے محفوظ کرتا ہے؟ کون گھر سجانے میں آگے اگے ہے؟ کون سب چیزوں کا خیال رکھتا ہے؟
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ابتداً دونوں نے اپنا اپنا نام لیا اور کہا کہ میں زیادہ سلیقہ شعار ہوں۔
تاہم بعدازاں آریز نے مزید کہا کہ ہم دونوں دل کھول کر خرچ کرتے ہیں لیکن حبا زیادہ پیسے محفوظ کرتی ہیں کیونکہ وہ زیادہ کماتی ہیں۔
اداکار نے اپنی بات کی مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو بیوی کی زیادہ آمدنی کی وجہ سے خود کو غیر محفوظ یا کمترسمجھوں بلکہ مجھے اپنی بیوی پرفخر ہے۔
یال رہے کہ اداکار آریز احمد اور اداکارہ حبا بخاری 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔