پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے حماد اظہرکی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جس کے لیے حماد اظہر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے 51 مقدمات میں حماد اظہرکی راہداری ضمانت منظور کرلی۔
حماد اظہر کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کے خلاف 51 مقدمات درج ہیں، دیگر کا ابھی پتا نہیں کتنے ہیں۔