اسلام آباد: پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور ججوں کی تقرری کے قوانین میں ترامیم کا مسودہ جمع کرا دیا۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مسودہ سیکرٹری قومی اسمبلی کے حوالے کیا، اسد قیصر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری ایک سال اور روٹیشن پر ہونی چاہئے، ہم چاہتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کی روٹیشن پالیسی ہو، ہر صوبے کے ممبر کو نمائندگی مل سکے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے منصب پر دباؤ کم ہو، ججوں کی تقرری مقابلے کے امتحان پر ہونی چاہئے تاکہ اقربا پروری کی جگہ میرٹ پر قابل ترین ججوں کی تقرری ہو۔