سعودی وزارت اسلامی امور نے مملکت کے تمام ریجنز کی مساجد اور عیدگاہوں میں عیدالفطر کی نماز ام القری کیلنڈر کے مطابق سورج طلوع ہونے کے 15 منٹ بعد ادا کرنے کی ہدایت ہے۔وزارت کے ریجنل دفاتر میں ارسال کیے جانے والے ہدایت نامے میں تمام جامع مساجد اور عید گاہوں میں نماز کا اہتمام کرنے کے لیے کہا گیا ہے ماسوائے ان مساجد کے جو عید گاہ کے قریب واقع ہیں اور جہاں لوگ عید کی نماز کے لیے نہیں جاتے۔وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ نے عید الفطر کی نماز کے لیے تمام انتظامات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔