قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن جماعت سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے شور شرابا کردیا۔
اجلاس کے دوران نو منتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھایا، اسپیکر سردار ایاز صادق نے اُن سے حلف لیا۔
اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا اور ووٹ چور، مینڈیٹ چور کے نعرے لگائے۔
قومی اسمبلی میں احتجاج کرنے والے اراکین نے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
سنی اتحاد کونسل کے احتجاج کے دوران پلے کارڈز پر مختلف نعرے درج ہیں،اپوزیشن ارکان نے ججز کو تحفظ دو کے نعرے بھی لگائے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ن لیگ کے عبدالرحمان کانجو نے حلف اٹھایا، وہ دوبارہ گنتی میں فاتح قرار پائے تھے۔
پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی رکنیت کےلیے کل 10 ارکان نے حلف اٹھایا تھا۔