پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا ہے کہ 6 حجز نے جب خط لکھا اس پر فل کورٹ بنانا چاہیے تھی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 7 رکنی بینچ بنایا فل کورٹ بنائی جائے، 6 حجز نے جب خط لکھا اس پر فل کورٹ بنانا چاہیے تھی۔
نعیم حیدر پنجوتھا نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ جج نے کمیشن کی سربراہی سے انکار کیا پھر بینچ بنا دیا گیا، اس سارے عمل کا فائدہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو ہوا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کے خط کا از نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ بدھ کو ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔