اسرائیلی جنگی طیاروں کی دمشق پر بمباری سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔بمباری کے دوران دمشق کا علاقہ المزہ دھماکوں سے گونج اٹھا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے ایرانی سفارتخانے کے قریب ایک عمارت پر میزائل مارے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے ایران کی سفارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ نشانہ بنائے گئے مقامات میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ اور قونصلر سیکشن شامل ہیں۔