اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال کا دو ہفتے سے جاری محاصرہ ختم کر دیا۔
غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق الشفا اسپتال میں اسرائیلی فوج کی تباہ کاریوں پر حماس نے عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
حماس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور امریکی انتظامیہ اسرائیلی جرائم اور قتل عام کی مکمل ذمہ دار ہیں۔
حماس نے مزید کہا کہ عالمی عدالت انصاف، غزہ کے الشفا اسپتال میں کیے جانے والے جرائم و مظالم کی تحقیقات کرائے۔
امریکی ٹیلی ویژن سی این این کے مطابق فلسطینیوں کی جانب سے اس موقع پر جاری سروے کے مطابق اسرائیلی فوج اپنے پیچھے تباہ شدہ اسپتال اور لاشیں چھوڑ کر گئی ہے۔
امریکی ٹیلی ویژن کے مطابق 14 روزہ محاصرہ کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسپتال کی عمارت بڑے پیمانے پر تباہ کردی گئی ہے جبکہ اسپتال کمپلیکس کی تباہ حال عمارت کے ملبے کے ارد گرد لاشیں بکھری پڑی ہیں۔
اسرائیل کے قصاب ذہنیت کے حامل وزیر جنگ یوو گیلانٹ نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کے دوران اسرائیلی فوج کی اس خون آشامی پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے حماس کے جنگجوؤں کو مار دیا ہے۔
دوسری جانب وہاں کام کرنے والے میڈیکل کریوز کا کہنا ہے کہ انہوں نے کم از کم 300 لاشیں برآمد کی ہیں۔