کراچی میں رواں سال ڈکیتی کے دوران 50 شہریوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔
آج ڈکیتی کے دوران ایک اور شہری کو قتل کردیاگیا، کراچی میں رواں سال ڈکیتی کے دوران قتل کی نصف سنچری مکمل ہوگئی۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق تازہ واقعے میں ڈاکوؤں نے گلش معمار میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے امجد کو نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گاڑی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا امجد اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ میں امان اللّٰہ نامی شخص بھی زخمی ہوا ہے، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔