بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی شخصیات بھی ان سے ملنے کےلیے بیتاب رہتی ہیں۔
حال ہی میں شاہ رخ خان سے بھارت میں امریکی سفیر ایرک گریسیٹی کی ملاقات ہوئی، جس کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ بھارت آنے کے بعد ابتدائی دو ہفتوں کے دوران میری شاہ رخ خان سے ملاقات ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات کے دوران ہم نے کرکٹ کے بارے میں بات کی کیونکہ یقیناً وہ کرکٹ ٹیم کے مالک کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ لاس اینجلس ٹیم کے مالک ہیں۔
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان سے ملاقات کے موقع پر میرے آفس میں ہر کوئی خوشی سے پاگل ہوگیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے وہاں مجھ سے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ نے کس سے ملاقات کی ہے؟ میں نے جواب دیا کہ ہاں وہ شاہ رخ خان ہیں، لیکن مجھے یہ احساس ہی نہیں ہوسکا کہ آخر اس ملک میں انہیں کتنا پیار کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی سفیر نے شاہ رخ خان سے ممبئی میں انکی رہائش گاہ پر گزشتہ برس مئی میں ہوئی تھی۔