بالی ووڈ کے معروف فلمساز اور پروڈیوسر بونی کپور نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے ایک دلچسپ واقعے کا تذکرہ کیا ہے۔
بونی کپور نے بتایا کہ جب میری والدہ کو میرے اور سری دیوی کے تعلق کا پتہ چلا تو انہوں نے سری دیوی کو کہا کہ وہ میری کلائی پر راکھی باندھے۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں 68 سالہ بونی کپور نے اس واقعہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری پہلی اہلیہ مونا شوری کو تو سری دیوی کے حوالے سے میرے احساسات کا علم تھا کہ لیکن والدہ کو بعد میں پتہ چلا۔
جس پر ایک مرتبہ رکھشا بندھن تہوار کے موقع پر والدہ نے سری دیوی کو بلایا اور انہیں پوجا پاٹ والی تھالی دے کر کہا کہ وہ بونی کی کلائی پر راکھی باندھ دیں۔
سری دیوی کو اس رسم کے بارے میں زیادہ علم نہیں تھا لہٰذا انہوں نے کہا کہ آپ اسے ادھر رکھیں ابھی یہ کر دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ آنجہانی سری دیوی اور بونی کپور کی 1996 میں شادی ہوئی اور انکی دو بیٹیاں ہیں۔ جبکہ بونی کپور کی پہلی اہلیہ مونا شوری سے بھی دو بچے ارجن پور اور انشولا ہیں۔